انڈیا کے سخوئی لڑاکا طیارے کا آسام میں راڈار سے رابطہ منقطع، تلاش جاری
سخوئی طیارے نے آسام کے جورہاٹ ایئر بیس سے اڑان بھری تھی۔ فائل فوٹو: آئی اے ایف
انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) کا ایک لڑاکا طیارہ لاپتہ ہو گیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام انڈیا کی ریاست آسام میں سخوئی ایس یو30 لڑاکا طیارہ لاپتہ ہو گیا۔ طیارے نے آسام کے جورہاٹ ایئربیس سے اڑان بھری اور شام 7 بج کر 42 منٹ کے بعد اس کا راڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ انڈین فضائیہ نے تلاش اور ریسکیو مشن شروع کر دیا ہے اور طیارے کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انڈین فضائیہ نے ایکس پر لکھا کہ ’انڈین ایئر فورس کے ایک سخوئی ایس یو30 کی اُڑان بھرنے کے بعد واپسی کی اطلاع کا انتظار ہے۔ طیارے نے جورہاٹ، آسام سے اڑان بھری تھی اور شام 7.42 بجے آخری بار رابطہ ہوا تھا۔ مزید تفصیلات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ تلاش اور ریسکیو مشن شروع کر دیا گیا ہے۔‘
سبنہ 2000 کی دہائی کے اوائل میں ایئر فورس میں شامل کیے گئے سخوئی طیاروں کو سب سے زیادہ قابل فرنٹ لائن جنگی طیاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ دو انجن والا ملٹی رول لڑاکا طیارہ روس کا تیار کردہ ہے اور یہ انڈین، فرانسیسی اور اسرائیلی ایوانکس اور ہتھیاروں کے نظام کا مرکب ہے۔