Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ نئے سینما گھر کہاں کھولے گئے؟ 

الاحسا اور الجبیل میں موفی کمپنی نے نئے سینما کھولے ہیں (فوٹو: الوطن)
سعودی عرب میں فلموں کے شائقین نے کہا ہے کہ اگست 2020  منفرد خوشیوں کا مہینہ ثابت ہوا ہے۔ اس دوران حفر الباطن، الجبیل اور الاحسا میں پہلی بار تین سینما گھروں کا افتتاح ہوا جبکہ دارالحکومت ریاض میں مزید دو سینما گھر کھولے گئے ہیں۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب میں اب تک 20 سینما گھر کھولے جاچکے ہیں۔ جدہ، دمام ، الخبر، تبوک اور جیزان میں سعودی شہری اور مقیم غیرملکی سینما گھروں میں جاکر فلمیں دیکھنے کا شوق پورا کر رہے ہیں۔  

سعودی اور بین الاقوامی کمپنیاں سینما گھروں سے دلچسپی لے رہی ہیں (فوٹو: العربیہ)

سعودی عرب میں سینما گھروں کا قیام زندگی کا معیار بہتر بنانے والے پروگرام کے تحت ہو رہا ہے۔ سعودی اور بین الاقوامی کمپنیاں مملکت میں سینما گھروں میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ ان کا مقصد ملک میں تفریح کے نت نئے مواقع فراہم کرنا اور اندرون ملک فلم سازی کی صنعت کو فروغ دینا ہے۔  
حفر الباطن اور ریاض میں نئے سینما گھر امریکی کمپنی اے ایم سی جبکہ الاحسا اور الجبیل میں موفی سینما کمپنی نے کھولے ہیں۔ 

شیئر: