Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد محمد بن سلمان کو برطانوی وزیراعظم کا ٹیلی فون

مشرق وسطی کی تازہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانس نے بدھ کو ٹیلی فون کیا ہے۔
ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات اور مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ولی عہد اور بورس جانس نے دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر بات چیت کی ہے۔
مشرق وسطی کی تازہ صورتحال اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔

مختلف شعبوں میں تعاون مستحکم کرنے کے طریقوں پر بات چیت کی ہے۔(فائل فوٹو ایس پی اے)

 عرب نیوز نے برطانوی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا  ولی عہد شہزادہ  محمد بن سلمان اور برطانوی بورس جانسن نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی۔
دونوں رہنماوں نے مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال اور یمن کے بحران کا جائزہ لیا اور اس پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
وزیر اعظم بورس جانسن نے سعودی عرب کے ساتھ  برطانیہ کےقریبی تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ سعودی، برطانوی تجارت اور سرمایہ کاری کو مستحکم بنانے کےلیے اپنے ملک کے عزم  کو دہرایا۔
 بیان کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کے دوران جی 20 میں ان کی قیادت میں عالمی ردعمل پر ولی عہد شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئندہ جی 20 سربراہی کانفرنس کے منتظر ہیں۔

شیئر: