Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے بعد سعودی معیشت بہتر ہورہی ہے، وزیر خزانہ

 نجی اداروں کے لیے 218 ارب ریال کا پیکیج فراہم کیا گیا (فوٹو، ٹوئٹر)
وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ کورونا کی وباکے بعد سعودی عرب کی معیشت  میں بہتری آرہی ہے۔ اس حوالے سے  خوشگوار نتائج سامنے آنے لگے ہیں  تاہم ابھی تک ہم محتاط ہیں  اورہونے والے ہر تبدیلی پر نظر رکھے ہوئے ہیں- 
اخبار 24 کے  مطابق الجدعان نے جمعرات کو ’یورو منی، سعودی 2020‘ آن لائن کانفرنس کے دوران بتایا کہ سعودی حکومت اقتصادی سرگرمیاں بحال کیے ہوئے ہے-
فیصلے کے خوشگوار نتائج سامنے آنے لگے ہیں- حکومت آمدنی کے ذرائع میں تنوع پیدا کرنے پر بہت زیادہ دھیان دے رہی ہے-
الجدعان نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب میں متعدد انویسٹمنٹ فنڈ ہیں ان کی بدولت قومی معیشت میں سرمایہ کاری کی جاسکی- نجی اداروں سے فائدہ اٹھایا جارہا ہے-

امسال داخلی سیاحت میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)

عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزیر خزانہ نے بتایا کہ 50 ممالک نے سعودی عرب میں سرمایہ لگانے کی خواہش ظاہر کی ہے-
کورونا وبا طویل المیعاد سکیموں پر اثر انداز نہیں ہوگی- غیرملکی سرمایہ کار نیوم، القدیہ اور البحر الاحمر منصوبوں میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں- 
 وزیر خزانہ  نے مزید کہا  کہ کورونا وبا کے زمانے میں کسی بھی سرکاری ادارے کی کوئی سروس معطل نہیں ہوئی- حکومت وبا پر قابو پانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کررہی ہے- 
 نجی اداروں کو اپنے قدموں پر کھڑا ہونے کے لیے 218 ارب ریال کا پیکیج فراہم کیا گیا-
حکومت نجی اداروں کی صورتحال اور ان کے پاس مہیا کیش پر نظر رکھے ہوئے ہے-
وزیر خزانہ نے اس امر پر مسرت کا اظہارکیا کہ  سال  رواں کے شروع سے داخلی سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جارہا ہے- امسال داخلی سیاحت میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

شیئر: