Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے فرانسیسی صدر کا رابطہ

رہنماؤں نے کورونا پر قابو پانے سے متعلق کی جانیوالی کوششوں کا جائزہ لیا (فوٹو: سعودی گزٹ)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں سربراہان نے کورونا وائرس پر قابو پانے اور صحت کے نظام سے متعلق کی جانے والی جی 20 کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

خطے کی صورتحال میں ہونے والی  پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: عرب نیوز)

اس دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا بھی جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ خطے کی صورت حال میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت اور اس جانب کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فرانسیسی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی سطح کو سراہا۔ فرانسیسی صدر نے رواں سال جی 20 کی صدارت کے دوران مملکت سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: