Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں تین عوامی پارک کہاں بن رہے ہیں؟

پارک شہر کے سبزہ زاروں میں خوبصورت اضافہ ہوں گے۔(فوٹو ٹوئٹر جدہ میونسپلٹی)
جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ شہر میں مزید تین عوامی پارک قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ معاشرے کا ہر طبقہ سبزہ زاروں اور تفریحی مقامات سے لطف اٹھا سکے اور سبزہ زاروں کے حوالے سے فی کس حصے میں اضافہ ہوجائے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے ٹوئٹرپر اپنے بیان میں کہا ہے کہ الفضیلۃ محلے میں 12586 مربع میٹر کے پلاٹ پر ایک پارک تیار کیا جا رہا ہے۔ 

الفضیلۃ محلے میں ایک پارک تیار کیا جارہا ہے(فوٹو ٹوئٹر جدہ میونسپلٹی)

میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ دوسرا پارک الریاض محلے میں 11500 مربع میٹر اور تیسرا پارک الریان محلے میں 5545 مربع میٹر کے پلاٹ پر تیار کیا جارہا ہے۔ 
تینوں پارک مکمل ہونے پر جدہ شہر کے سبزہ زاروں میں خوبصورت اضافہ ہوں گے۔

شیئر: