Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں پہلا بلیک گولڈ میوزیم قائم ہوگا 

عجائب گھر جولائی 2022 میں ریاض میں قائم کیا جائےگا۔( فوٹو روئٹرز)
سعودی وزارت ثقافت نے کہا ہے کہ کنگ عبداللہ پٹرولیم ریسرچ اینڈ سٹڈیز سینٹر کی شراکت سے سعودی عرب میں پہلا بلیک گولڈ عجائب گھر جولائی 2022 میں ریاض میں قائم کیا جائےگا۔
اسے ’سیاہ سونے کا عجائب گھر‘ کہا گیا ہے۔  افتتاحی تقریب میں دنیا کے مختلف ملکوں کے فن کار مدعو ہوں گے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عجائب گھر میں تیل کی کہانی مجسموں کی زبانی بیان کی جائے گی۔ بنی نوع انساں کی زندگی میں تیل کا عمل دخل کب اور کیسے شروع ہوا اور کن کن ارتقائی مراحل سے گزرا۔ تیل کے ارتقا کی کہانی اچھوتے فن پاروں کی زبانی پیش کی جائے گی۔

عجائب گھر 200 سے زیادہ جدید فن پاروں پر مشتمل ہوگا۔(فوٹو سوشل میڈیا)

 سیاہ سونے کا عجائب گھر سعودی وژن 2030 کا عکس ہوگا۔ وژن 2030 کے تحت وزارت ثقافت ملک بھر میں منفرد عجائب گھر کی ایک چین قائم کرے گی۔
بلیک گولڈ عجائب گھر 200 سے زیادہ جدید فن پاروں پر مشتمل ہوگا۔ اس میں سالانہ نمائشیں ہوں گی اور تمام طبقوں کے لیے تعلیمی پروگرام ہوں گے۔
عجائب گھر کے ماتحت جدید فنون اور مختلف پروگراموں کے لیے خصوصی سٹیج تیار ہوں گے۔  
 عجائب گھر انسان اور خام تیل کے درمیان پائے جانے والے منفرد تعلق کا قصہ اچھوتے انداز میں پیش کرے گا۔ یہ کہانی ’ملاقات، خواب، شکوک اور مستقبل‘ چار منزلوں سے گزرے گی۔ 

شیئر: