Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: محکمہ تعلیم کےعہدیدار اور اہلکار کورونا کا شکار

’دفتر کو بند کردیا گیا ہے، صفائی اور جراثیم کش ادویات کا سپرے کیا جا رہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض کی ایک کمشنری کے محکمہ تعلیم کے سربراہ سمیت سیکرٹری، شعبہ تعلیم کے سربراہ اور عملے کے متعدد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تعلیمی سال کے پہلے ہفتے میں ہی مذکورہ کمشنری کے محکمہ تعلیم کو وقتی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
محکمے کا کہنا ہے کہ ’کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد پورے دفتر کو بند کر کے صفائی اور جراثیم کش ادویات کا سپرے کیا جا رہا ہے‘۔
محکمے کے مطابق ’کورونا کا شکار ہونے والے اہلکاروں کی صحت مستحکم ہے تاہم انہیں قرنطینہ کیا گیا ہے‘۔

’ادارے کا عملہ اور رجوع کرنے والے خود کو گھروں تک محدود کرلیں‘ ( فوٹو: سبق)

دوسری طرف محکمہ صحت نے مذکورہ ادارے میں کام کرنے والے اور اس سے رجوع کرنے والے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کچھ عرصے کے لیے خود کو گھروں تک محدود کرلیں۔
ادارے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ’کورونا کی تصدیق سے پہلے مذکورہ اہلکاروں نے معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کیں، احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے لوگوں سے ملے ہیں جبکہ ٹیسٹ کا نتیجہ آنے سے پہلے تک متعدد میٹنگوں میں بھی شریک ہوچکے ہیں‘۔

شیئر: