Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'بین الاقوامی پروازوں کی بحالی وائرس کے پھیلاؤ پر منحصر ہے'

سعودی وزیر کے مطابق جب تک کیسز ہیں، صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ مملکت کا بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ وائرس کے پھیلاؤ پر منحصر ہوگا۔
عرب نیوز کے مطابق نیوز چینل الاخباریہ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت کو سب کی حفاظت کا خیال ہے اسی لیے ضروری اقدامات لیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک کیسز ہیں، صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ صحیح فیصلہ ہو۔
'ہمارے فیصلے کا انحصار وائرس کے پھیلاؤ اور پوری صورت حال پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے احکامات پر ہے۔'
سعودی عرب نے 15 مارچ کو بین الاقوامی پروازیں معطل کر دی تھیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
تاہم پیر کو سعودی عرب میں ان افراد کے ویزے اور رہائشی پرمٹ میں توسیع کی گئی جو مملکت سے باہر ہیں اور پروازوں کی معطلی کی وجہ سے واپس نہیں آ پا رہے۔

شیئر: