Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دولت کے سبز باغ دکھانے والا خود مالدار بن بیٹھا

نوجوان کا ڈرائیور اس کا دایاں ہاتھ بنا ہوا تھا- فوٹو مزمز
مقامی شہریوں کو راتوں رات مالدار بننے کے سبز باغ دکھانے والا وہ سعودی نوجوان جو دیکھتے ہی دیکھتے 350 ملین ریال اور 20 لگژری کاروں کا مالک بن گیا تھا- قانون کے شکنجے میں پھنس گیا-
عکاظ اخبار کے مطابق سعودی نوجوان ایک گروہ کی مدد سے چند ماہ کے اندر غیرمعمولی دولت مند بن گیا تھا- اس کے ساتھ ایک شامی اور تین سعودی شریک تھے-
نوجوان نے  10 لاکھ ریال کرائے سے عالیشان دفتر کھول لیا تھا- سادہ لوح شہریوں سے ای بزنس، انٹرنیشنل شیئرز مارکیٹ اور بیرون مملکت کمپیوٹر پروگرام کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرائی گئی تھی-
متاثرین کی شکایتوں پر  نوجوان کو جیل بھیج دیا گیا تھا- جدہ فوجداری کی عدالت نے اسے منی لانڈرنگ اور دھوکہ دہی کا مجرم قرار دے دیا تھا-
شاطر نوجوان نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کورٹ سے رجوع کیا تو وہاں سے بھی سابقہ عدالتی فیصلے کی توثیق کردی گئی- کورٹ نے اپیل یہ کہہ کر مسترد کردی کہ اول تو اپیل قبل ازوقت کی گئی ہے- دوم یہ کہ مجرم نوجوان کے خلاف مزید 4 عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں- سوم یہ کہ وہ بہت خطرناک مجرم ہے-
وارداتوں کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ یہ نوجوان کورنیش جدہ کے ایک ٹاور میں دس لاکھ ریال کرائے کا شاندار دفتر کھولے ہوئے تھا- اس کے پاس 20 سے زیادہ  لگژری گاڑیاں ہیں جن کی مجموعی قیمت 40 ملین ریال سے زیادہ کی ہے-
اس کے پینل پر ممتاز وکیل، ایڈوائزر، اکاؤنٹنٹ اور دفتری امور کے ماہرین ہیں- انہیں وہ تخیلاتی تنخواہیں دے رہا ہے-
نوجوان کا ڈرائیور اس کا دایاں ہاتھ بنا ہوا تھا- وہ یومیہ  15 ہزار اور ماہانہ ساڑھے چار لاکھ ریال لے کر سادہ لوح عوام سے فرضی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرا رہا تھا-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

 

شیئر: