Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینک صارفین کن امور میں احتیاط کریں؟

اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرتے ہوئے احتیاط برتی جائے (فوٹو: ٹوئٹر)
تحفظ حقوق صارفین کمیٹی کا کہنا ہے کہ بینک اکاؤنٹ اپ ڈیٹ فراڈ سے محفوظ رہنے کے لیے اکاؤنٹ سے متعلق ذاتی اور اہم معلومات کسی کو نہ دی جائیں۔
اکاؤنٹ اپ ڈیٹ کے لیے صرف متعلقہ بینک سے ہی رجوع کیاجائے۔ دھوکے بازی اور جعل سازی سے بچنے کے لیے اپنے سمارٹ فونز اور کمپیوٹرز کو ہمیشہ اینٹی وائرس پروگرام کو اپ ڈیٹ رکھیں۔
ویب نیوز ’عاجل‘ نے صارفین کے حقوق کے تحفظ کی کمیٹی کے حوالے سے کہا ہے کہ بینک اکاؤنٹ فراڈ کےسے محفوظ رہنے کےلیے لازمی ہے کہ کسی بھی انجان شخص کو بینک اکاؤنٹ سے متعلق ذاتی معلومات فراہم نہ جائیں ، اکاؤنٹ کواپ ڈیٹ کرنے کےلیے اپنے متعلقہ بینک سے ہی رجوع کریں تاکہ ذاتی معلومات کسی اور تک منتقل نہ ہوں۔

بینک کے علاوہ کسی کو اکاؤنٹ کی معلومات نہ دیں (فوٹو: ٹوئٹر)

کمیٹی کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر میں مزید کہا گیا ہے کہ بینک ایے ٹی ایم کارڈ استعمال کرتے وقت بعض اہم امور کا خیال رکھیں اگر کوئی آپ کو اے ٹی ایم کارڈ کے حوالے سے مدد پیش کرے تو انکار کر دیں، دور دراز کے مقامات پر نصب اے ٹی ایم سے رقم نکالتے وقت محتاط رہیں مشین کو اچھی طرح چیک کر لیں، اگر اکاؤنٹ سے غیر معمولی ٹرانزکشن نوٹ کریں یا بینک کی جانب سے انتباہی پیغام موصول ہوتو فوری طور پر اپنے متعلقہ بینک کو اس سے مطلع کریں۔
بینک اے ٹی ایم کارڈ گم یا چوری ہونے کی صورت میں فوری طور پر بینک کو اس بارے میں مطلع کیا جائے، اے ٹی ایم میں رقم جمع کراتے وقت اس امر کا یقین کرلیں کہ رقم محفوظ طریقے سے جمع ہو چکی ہے۔
پرانے اے ٹی ایم کارڈ کو محفوظ طریقے سے تلف کر دیں تاکہ بعد میں کسی بھی طرح اسے استعمال نہ کیا جاسکے۔
تحفظ حقوق صارفین کمیٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹ کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے یعنی اس سے بڑی رقوم کی منتقلی وغیرہ ۔

فرضی کمپنیوں سے محتاط رہا جائے (فوٹو: سوشل میڈیا)

ایسے اداروں کو چندہ نہ دیں جو حکومت کی جانب سے منظور شدہ نہ ہوں، کسی بھی فرضی کمپنی کے ساتھ تجارتی لین دین نہ کیا جائے۔ اگر اکاؤنٹ میں کسی بھی غیر معمولی تبدیلی کا پتہ چلے تو اس بارے میں فوری طور پر اپنے بینک سے رجوع کریں۔

شیئر: