Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے687 نیے کیسز، 3 لاکھ صحت یاب

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 24 ہزار407 ہو گئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ جمعے کو 700 سے بھی  کم نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
 وزارت صحت کے مطابق جمعہ 11 ستمبر کو گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 687 نئے کیسز سامنے آئے۔ اس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 24 ہزار407 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 935 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 933 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 935 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔(فوٹو اے ایف پی)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 24 افراد ہلاک ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد چار ہزار 213 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 19 ہزار 261 ہے جن میں سے ایک ہزار 368 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مکہ میں رہی جہاں 72 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
 دمام میں 49، جدہ 48، مدینہ 42، ریاض 37، الھفوف 33، ینبع 24، قطیف 27، المبرز 25، الظہران 21، جازان 17، حائل 15، راس تنورہ 14، خمیس مشیط 12، نجران 12 اور طائف میں 11 کیسز کا پتا چلا ہے۔

وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔(فوٹو روئٹرز)

اعداد و شمار کے مطابق 13 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 9 شہروں میں 2، 2 اور 6 شہروں میں 3،3 جبکہ 8 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان  نے کہا ہے کہ پچھلے ایک ماہ سے کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے جبکہ پچھلے دس دنوں میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد ایک ہزار سے کم رہی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: