Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

جازان ریجن میں اتوار تک موسم غیر مستحکم رہے گا۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں مکہ ریجن کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ سنیچر کو مکہ، جازان، عسیر، باحہ، مدینہ اور تبوک ریجن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
عاجل ویب کے مطابق مکہ کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ شہری دفاع نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ نشیبی علاقوں اور وادیوں میں جانے سے احتیاط کریں۔
شہری دفاع نے جازان ریجن میں میں بھی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا کہ بارش کی صورت حال کے باعث احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔ جازان ریجن میں اتوار تک موسم غیر مستحکم رہے گا۔
جازان میں شہری دفاع کے میڈیا ترجمان نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ سیلابی پانی سے گزرنے کا خطرہ مول نہ لیں اور جب تک خطرہ ختم نہ ہوجائے محفوظ مقامات پر ہی رہیں۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اس دوران بچوں کی بھی نگرانی کی جائے اور انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔ غیر مستحکم موسم کے دوران گاڑی چلانے میں بھی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

شیئر: