Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معذور افراد کی پارکنگ کے استعمال پر 900 ریال تک جرمانہ

اس سے قبل خلاف ورزی پر جرمانہ سو ریال تھا۔(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں معذور افراد کے لیے مختص پارکنگ کے استعمال کو ٹریفک خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے جرمانے کی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے۔
محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ معذور افراد کے لیے مختص پارکنگ استعمال کرنے والا ٹریفک خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا۔ ٹریفک قوانین کے مطابق معذور افراد کے لیے مخصوص پارکنگ کو صرف معذور افراد ہی استعمال کر سکتےہیں۔
المرصد ویب کے مطابق اس خاف ورزی پر 500 سے 900 ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔اس سے قبل خلاف ورزی پر جرمانہ سو ریال تھا۔

خلاف ورزی کرنے والے کی گاڑی ضبط بھی کی جا سکتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر خلاف ورزی کرنے والا رابطہ کیے جانے پر کوئی جواب نہ دے یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرے تو اس کی گاڑی ضبط کی جا سکتی ہے۔
اس سے قبل محکمے نے بیان میں کہا تھا کہ معذور افراد کے لیے مختص پارکنگ دن بھر خالی رہے تب بھی وہاں گاڑی کھڑی کرنا منع ہے۔
بعض لوگ دکانوں کے سامنے پارکنگ نہ ملنے پر معذور افراد کی جگہ میں گاڑی پارک کردیتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ چند منٹ میں  واپس آکے پارکنگ خالی کردیں گے۔

شیئر: