Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ سے فلسطینی نائب صدر اور دیگر وزرائے خارجہ کے رابطے

سعودی عرب اور دیگر ملکوں کے خلاف ایرانی جارحیت پر بات کی گئی۔(فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو اٹلی، برطانیہ، قطر، انڈیا کے وزرائے خارجہ اور فلسطین کے نائب صدر نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق انڈیا کے وزیرخارجہ ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر نے رابطے کے دوران حالیہ علاقائی صورتحال، خطے میں سلامتی اور استحکام کے حوالے سے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
 سعودی وزیر خارجہ اور قطر کے وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی کے درمیان رابطے میں سعودی عرب، قطر اور دیگر ملکوں کے خلاف ایرانی جارحیت پر بات کی گئی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اپنے ملکوں کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کے لیے مکمل حق رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
اٹلی کے ہم منصب انتونیو تاجانی ن خطے کی صورتحال اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ مملکت سے اظہار یکجہتی اور ایرانی حملوں کی مذمت کی۔
برطانوی وزیرخارجہ نے بھی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ایرانی حملوں کی مذمت کی۔
علاقائی سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے تمام کوششیں جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اور فلسطینی نائب صدر حسین الشیخ نے خطے کی صورتحال اور اس کے سنگین اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
فلسطینی نائب صدر نے مملکت اور دیگر ملکوں پر ایران کے حملوں کی مذمت کی، مملکت اور عرب ملکوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

 

شیئر: