Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 خصوصی افراد کے لیے مختص پارکنگ کی خلاف ورزی پر ہزاروں چالان

خصوصی افراد کے لیے پارکنگ کی جگہ دیگر افراد استعمال نہیں کر سکتے۔فوٹو: سوشل میڈیا
سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے عوامی مقامات پر خصوصی افراد کے لیے کار پارکنگ کی سہولت مختص ہیں ۔ ان مقامات پر دیگر افراد کے گاڑی پارک کرنے پر جرمانہ عائد کیاجاتا ہے ۔
ڈائریکٹریٹ جنرل ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ دنو ںمملکت کے مختلف شہروں میںخصوصی افراد کے لیے مقرر ہ پارکنگ کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 193 چالان کیے گئے۔ 
ٹریفک پولیس کے بیان میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق خصوصی افراد کی سہولت کے لیے پارکنگ کی جگہ مختص کی گئی ہے جسے دیگر افراد استعمال نہیں کر سکتے۔

مخصوص افراد کو قریب گاڑی پارک کرنے کی سہولت مہیا کی جاتی ہےفوٹو: سوشل میڈیا

’پارکنگ قانون کی خلاف ورزی پر گاڑی کے مالک کا چالان کیا جاتا ہے ۔ ہوائی اڈوں یا ایسے عوامی مقامات مخصوص افراد کو قریب گاڑی پارک کرنے کی سہولت اس لیے مہیا کی جاتی ہے کہ انہیں زیادہ دور چلنا نہ پڑے‘ ۔ 
مخصوص پارکنگ کی شناخت کےلئے بورڈ لگائے گئے ہیں جن پر واضح طور پر نشان بنا ہو تا ہے کہ یہ پارکنگ خصوصی افراد کے لیے ہے۔ 
ائیر پورٹ ، ریلوے سٹیشن یا دیگر ایسے اداروں میں جہاں عوامی آمد رفت زیادہ ہوتی ہے قانون کے مطابق قریب ترین پارکنگ خصوصی افرا د کے لیے رکھی جاتی ہے۔
محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی افراد کی گاڑیوں کو ان مقامات پر پارک کرنے کےلئے باقاعدہ اجازت نامہ جاری کیاجاتا ہے جس کے تحت وہ افراد اپنی گاڑیوں پر وہ خاص سٹیکر چسپاں کرتے ہیں ۔
واضح رہے گزشتہ برس سے مملکت میں مخصوص افراد کے لیے پارکنگ کی سہولت کا قانون سرکاری سطح پر منظور کیا گیا جس کا بنیادی مقصد خصوصی طبقے کو معاشرے میں نقل و حمل کی جملہ سہولت فراہم کرنا ہے۔ 
 

شیئر: