Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقوں میں بارش اور گرد آلود ہوائیں

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ رات تک جاری رہے گا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے علاقے جازان اور باحہ میں بدھ  کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی تھی۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے  مطابق جازان شہراور اس کی گیارہ کمشنریوں میں سے بعض مقامات پر موسلادھار اور دیگر کمشنریوں میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ رات دیر گئے تک جاری رہے گا۔ 
باحہ سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ  دن بھر بارش اور تیز ہوائیں چلتی رہیں۔ 

باحہ میں بھی دن بھر بارش اور تیز ہوائیں چلتی رہیں۔ (فوٹو عاجل)

باحہ شہر کے علاوہ الحجرۃ المخواۃ، المندق، بلجرشی، قلوۃ اور آس پاس کے علاقوں میں شام 7 بجے تک بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ 
تبوک سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق تبوک شہر اور تیما کمشنری میں شام پانچ بجے تک گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں۔ حائل سے بھی گرد آلود ہواؤں کی رپورٹ ملی ہے جہاں تین کمشنریوں میں گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی تھی۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق عسیر، مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں اور مملکت کے شمالی وسطی علاقوں میں بھی بدھ کو گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں۔ 

شیئر: