Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باڈی گارڈ پستول جہاز میں بھول گیا

’ہم اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)
برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈومینک راب کے باڈی گارڈ کو اس وجہ سے ’آپریشنل ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے‘ کیونکہ وہ امریکہ سے واپسی پر اپنا پستول جہاز میں بھول آئے تھے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی ک مطابق صفائی کرنے والے عملے کو گولیوں سے بھرا نیم خود کار پستول جہاز کی سیٹ پر ملا۔

 

برطانوی سیکریٹری خارجہ رواں ہفتے امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو اور امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے ساتھ ملاقات کے لیے واشنگٹن گئے تھے۔
لندن میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ’ہم جہاز میں پیش آنے والے واقعے سے آگاہ ہیں اور ہم اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اس میں ملوث افسر کو آپریشنل ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔‘
برطانوی وزارت خارجہ کی طرف سے فی الحال اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔

شیئر: