Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی لڑکیوں کی کراٹے سیکھنے میں دلچسپی بڑھ گئی  

مزاحمتی کھیلوں میں دلچسپی غیرمعمولی ہے۔(فوٹو الاخباریہ)
 سعودی عرب میں طائف کی خواتین کی کراٹے میں دلچسپی بڑھ گئی اور وہ  لیڈیز سپورٹس کلب میں کراٹے سیکھنے کے لیے آنے لگی ہیں۔ 
خواتین کورونا وائرس سے بچاؤ  کے لیے مقرر تدابیر کی پابندی کرتے ہوئے کراٹے  سیکھ رہی ہیں۔ 
الاخباریہ چینل نےاپنی رپورٹ میں  بتایا کہ  سپورٹس کلب آنے والی خواتین مختلف قسم کے کھیلوں میں دلچسپی  لے رہی  ہیں تاہم کراٹے اور مزاحمتی کھیلوں میں ان کی دلچسپی غیرمعمولی ہے۔ 

سعودی لڑکیوں کا کہنا ہے کراٹے سیکھنے سے ڈسپلن آتا ہے(فوٹو الاخباریہ)

کراٹے کی ٹرینر خاتون نے بتایا کہ لڑکیاں اپنی شخصیت کو مضبوط بنانے  کی غرض سے کراٹے میں اپنا شوق دکھا رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس کی بدولت وہ کہیں بھی خود کا دفاع  کرسکتی ہیں۔ کراٹے سیکھنے کا مقصد کسی کو نقصان پہنچانا نہیں ہے۔
سعودی لڑکیوں کا یہ بھی کہنا ہے  کہ کراٹے سیکھنے سے ڈسپلن آتا ہے اور کسی بھی معاملے کے بارے میں فوری ردعمل دینے کا سلیقہ بھی آ جاتا ہے۔ 

شیئر: