Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں چوری کی 30 وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار  

گروہ ایک یمنی اور7 سعودی شہریوں پر مشتمل تھا۔(فوٹو سبق) 
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے چوری کی 30 واردتوں میں ملوث ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے جو ایک یمنی اور7 سعودی شہریوں پر مشتمل تھا۔  
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ایک یمنی اور سات سعودی شہری راہگیروں پر حملہ کرکے انہیں لوٹ رہے تھے جبکہ خواتین کے پرس چھین کر فرار ہوجاتے تھے۔ گاڑیاں چوری کرکے انہیں وارداتوں میں استعمال کررہے تھے۔  
ریاض پولیس نے مزید کہا کہ گروہ کے 8 افراد نے گرفتاری کے بعد اعتراف کیا کہ وہ اب تک ریاض شہر کے متعدد محلوں میں 30 وارداتیں کرچکے  ہیں۔ 18 وارداتیں جیب تراشی کی ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ گیارہ سالہ لڑکی کی جیب کاٹتے ہوئے اس کا سر بھی زخمی کردیا تھا۔ لڑکی اپنی ماں کے ساتھ مارکیٹ آئی ہوئی تھی۔
 ریاض سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ چوری کی وارداتیں کرنے والے عمر کے دوسرے اور چوتھے عشرے میں ہیں۔

شیئر: