Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ، جازان شاہراہ پر ساھر کیمرے توڑنے والے گرفتار

ساھر کیمرے توڑنے والے تینوں سعودی شہری ہیں۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے جدہ، جازان شاہراہ پر حد سے زیادہ رفتار کو خودکار نظام سے ریکارڈ کرنے والے چار کیمرے تباہ کرنے والے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کے ترجمان محمد الغامدی نے بتایا کہ ساھر کیمرے توڑنے والے تینوں سعودی شہری ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا  ملزمان عمر کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں ہیں۔ ملزمان کو حراست میں لے کر پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب میں بعض نوجوان شاہراہوں پر انتہائی رفتار کی پابندی نہیں کرنا چاہتے جس کی وجہ سے حادثات ہوجاتے ہیں۔ متعدد نوجوان اسی قسم کے حادثات کی وجہ سے معذوری کی زندگی گزار رہے ہیں۔
سعودی حکومت  حد سے زیادہ رفتار کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے جگہ جگہ کیمرے نصب کرائے ہیں۔ ان کیمروں کی توڑ پھوڑ کے واقعات اکثر پیش آتے ہیں۔

شیئر: