Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساھر کیمرے پر فائرنگ اور نذرآتش کرنے والے گرفتار

ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ (فوٹو المرصد)
 سعودی عرب میں ساھر کے کیمرے پر فائرنگ اور دوسرے کو نذر آتش کرنے والے تین سعودی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 
مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان محمد الغامدی نے بتایا کہ طائف کمشنری کی پولیس کو شاہراہ پر ٹریفک خلاف ورزیاں ریکرڈ کرنے والے ساھر کیمرے پر فائرنگ اور دوسرے ساھر کیمرے کو نذر آتش کرنے کی اطلاع ملی تھی۔

گرفتار ہونے والے تینوں سعودی شہری ہیں( فوٹو سیدتی)

المرصد ویب سائٹ کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ تینوں سعودی شہری عمر کے چوتھے اور پانچویں عشرے میں ہیں۔ انہوں نے ایک ساھر کیمرے کو نذر آتش کردیا تھا جبکہ دوسرے پر فائرنگ کرکے اسے معطل کردیا۔ تینوں واردات کرکے فرار ہوگئے تھے۔  
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے تینوں شہریوں کی نشاندہی  کی اور انہیں تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔  ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ 

شیئر: