Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر کے انتخابات: منشیات کے عادی افراد کے کاغذات مسترد

طبی معائنے کے دوران یہ لرزہ خیز انکشاف سامنے آیا۔(فوٹو العربیہ)
مصر میں رواں سال اکتوبر اور نومبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل امیدواروں کے طبی معائنے کے دوران کئی انکشاف سامنے آیا ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انکشافات میں  بتایا گیا ہے کہ  مصر کی مختلف  ریاستوں سے انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری کرنے والے امیدواروں کے طبی معائنے سے پتہ چلا ہے کہ  یہ افرد منشیات کے عادی ہیں۔

الیکشن کمیشن کو امیدواروں کے کاغذات کی منسوخی کا بتا دیا گیا ہے۔(فوٹو الاہرام)

نشے کے عادی ہونے کی وجہ سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔
پارلیمنٹ کے انتخابات کی دوڑ سے باہر کیے گئے امیدواروں میں خواتین بھی شامل ہیں جو مبینہ طور پر نشے کی عادت کا شکار ہیں۔
مصر کی الدقھلیہ گورنری میں امیدواروں کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے 17 اُمیدواروں کو نامزدگی کے کاغذات سمیت جوڈیشل کمیٹی میں بھیجا گیا تھا جو نشے کی عادت میں مبتلا نکلے۔ ان میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

17 اُمیدواروں کو نشے کا عادی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

ریاست کی وزارت صحت کے سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر سعد مکی نے بتایا  ہے کہ الیکشن کمیشن کو ان امیدواروں کے کاغذات کی منسوخی کے لیے تحریری طور پر بتا دیا گیا ہے کہ منشیات استعمال کرنے والے یا عادی  افراد کو پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔
مصر کی شمال  مشرقی ریاست میں منشیات کے استعمال کے ٹیسٹوں کے دوران 6 امیدواروں کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد انہیں الیکشن کی دوڑ سے باہرکر دیا گیا۔

امیدواروں میں خواتین بھی شامل ہیں جو مبینہ طور پر نشئی ہیں۔(فوٹو ایجپٹ ٹوڈے)

اسی طرح القلیوبیہ ریاست میں بھی تین امیدواروں کو منشیات کے استعمال کی بنیاد پر الیکشن کی دوڑ سے باہر نکال دیا گیا ہے۔
 

شیئر: