Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسمی انفلوائنزا سے بچاؤ کے لیے ویکسین مہم

ویکسین تمام ہیلتھ سینٹرز میں ویکسین مفت مہیا ہے( فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی وزارت صحت نے موسمی انفلوائنزا ویکسین مہم شروع کی ہے جس کا سلوگن ’انفلوائنزا سے پاک موسم‘ ہے۔
مہم کا مقصد کورونا وائرس کے مسائل سے ممکنہ طور پر بہت زیادہ متاثر ہونے والے سعودی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور معاشرے کے عام افراد کو موسمی انفلوائنزا سے بچانا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے اطمینان دلایا کہ ویکسین تمام  ہیلتھ سینٹرز میں مفت  مہیا ہے اور ہر طرح کے خطرات سے محفوظ ہے۔ اس کے سائڈ ایفکٹس بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ برسہا برس سے دنیا بھر کے ملکوں میں یہ ویکسین موثر شکل میں استعمال کی جارہی ہے۔ 

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ انفلوائنزا سے بچنے کے لیے ویکسین استعمال کریں۔( فوٹو سبق)

وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ موسمی انفلوائنزا ویکسین نئے کورونا وائرس لگنے سے بچانے والی نہیں ہے تاہم انفلوائنزا لگنے کا خطرہ بڑی حد تک اس سے ٹل جاتا ہے۔ 
وزارت صحت نے واضح کیا کہ انفلوائنزا سے بچنے کے لیے ویکسین استعمال کریں۔ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں۔ ہاتھ پابندی سے اچھی طرح دھوتے رہیں۔ ہاتھ منہ اور آنکھوں پر براہ راست نہ لگائیں۔ چھینک آنے اور کھانسی کے وقت ٹشو پیپر کا استعمال کریں۔ جہاں ہوں اسے صاف ستھرا رکھیں۔

شیئر: