Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں بس ریپڈ ٹرانزٹ سروس کا منصوبہ

روٹ کی کل لمبائی 52 کلومیٹر اور 33 سٹیشن ہوں گے۔(فوٹو وکی ونڈ)
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان  نے  ایک اہم اجلاس میں مقدس شہر  کے لیے  بس ریپڈ ٹرانزٹ(بی آر ٹی)سروس کے شاندار منصوبے کا جائزہ لیا ہے۔
سعودی سرکاری خبر ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن سلمان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس منصوبے کے اہم نکات پر غور کرتے ہوئے بتایا کہ  بس ریپڈ ٹرانزٹ(بی آرٹی) منصوبے سے علاقے کے عوام کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

بی آرٹی منصوبہ2021 کی چوتھی سہ ماہی میں مکمل ہوگا۔(فوٹو وکی ونڈ)

بس ریپڈ ٹرانزٹ(بی آرٹی) منصوبے کے روٹ کی کل لمبائی 52 کلومیٹر کی  ہو گی جو  دو روٹس پر مشتمل ہو گی۔ اس منصوبے میں بسوں کے لیے 33 مخصوص پارکنگ سٹیشن بنائے جائیں گے۔
پہلا روٹ شہزادہ محمد بن عبد العزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے شروع  ہو کر مدینہ منورہ کے مغربی سٹیشن تک جائے گا جس میں مسجد نبوی کے سٹیشن، حرمین ایکسپریس ٹرین سٹیشن اور نالج اکنامک سٹی سٹیشن سے گزرے گا۔

منصوبے سے علاقے کے عوام کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے(فوٹوای جی آئی ایس)

دوسرا روٹ سید الشہداء اسکوائر اسٹیشن سے شروع ہوکر میقات کی مسجد تک جائے گا۔
بس ریپڈ ٹرانزٹ(بی آرٹی) کا یہ منصوبہ2021 کی چوتھی سہ ماہی میں مکمل ہوگا۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: