Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فول اور روٹی  کے لیے پلیٹ اور تھیلیوں کا استعمال بند

فول روایتی روٹی تمیس کے ساتھ کھایا جاتا ہے- فوٹو تواصل
مکہ میونسپلٹی نے تاکید کی ہے کہ عوامی ڈش ‘فول‘ گاہکوں کو پلیٹ میں نہ دی جائے- اسی طرح مشہور روٹی ’تمیس‘ پلاسٹک کی تھیلیوں یا کاٹن کے گتے میں گاہکوں کے  حوالے نہ کی جائے- ’تمیس‘ نامی روٹی کے لیے موٹے کاغذ کی پلیٹیں استعمال کی جائیں-
المرصد ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقامی شہری اور مقیم غیرملکی ناشتے اور شام کے  کھانے میں فول نامی ڈش بے حد ذوق و شوق سے کھاتے ہیں- یہ ڈش روایتی روٹی تمیس کے ساتھ کھائی جاتی ہے-

خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے- فوٹو: المرصد

ان دنوں دکانداروں سے صارفین فول پلیٹ میں حاصل کر رہے ہیں جبکہ تمیس گتے کے ٹکڑے یا پلاسٹک کی تھیلی میں رکھ کر دے دی جاتی ہے-
مکہ میونسپلٹی نے فول اور تمیس بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف چھاپہ مہم شروع کر دی ہے- کورونا وائرس کی وجہ سے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو بچانے کے لیے اس حوالے سے سختی بڑھا دی گئی ہے-
میونسپلٹی نے انتباہ جاری کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت کارروائی ہوگی-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: