Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں بوفیہ اور فول کی دکانیں بھی کھلیں گی

کاروبار کی اجازت کا تعلق ہوم ڈلیوری سروس سے ہے-  (فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی وزارت بلدیات و دیہی امور نے رمضان  کے دوران  مشروبات، فول اور کافی کی دکانوں کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی
وزارت بلدیات و دیہی  امورنے رمضان کے دوران سہ پہر تین بجے سے صبح  تین بجے تک مزید دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے-
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید دکانوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں-
اخبار 24 اور المرصد کے مطابق جن دکانوں کا اضافہ کیا گیا ہے ان میں فول’ بوفیہ، آئسکریم، مشروبات پیش کرنے والی دکانیں، کافی شاپ، تازہ جوس فراہم کرنے والی دکانیں، مٹھائیاں، چاکلیٹ اور کوکو ریٹیل میں فروخت کرنے والی دکانیں شامل ہیں-
یاد رہے کہ سعودی حکومت نے جن ریستورانوں اور نئی دکانوں کو کرفیو کے دوران کاروبار کی اجازت دی ہےاس کا تعلق ہوم ڈلیوری سروس سے ہے-  
ایپلی کیشن یا اپنے سپیشل عملے کے ذریعے یہ ریستوران اور دکانوں کے مالکان صارفین کو مطلوبہ اشیا فراہم کرسکتے ہیں- دکانداروں پر پابندی یہ ہے کہ ان کا عملہ متعلقہ اداروں کی جانب سے مقررہ صحت شرائط کی پابندی کریں-
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: