Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکی میگزین پانچ زبانوں میں الحرمین کی ویب سائٹ پر

مکی میگزین مکہ میں کمیونٹی سینٹرزسوسائٹی شائع کرتی ہے۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں مسجد الحرام و مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی نے غلاف کعبہ فیکٹری اور حرمین شریفین عجائب گھر کا تعارف 5 زبانوں میں بچوں کے لیے جاری کیاہے ۔ یہ تعارف بچوں کے سپیشل میگزین ’مکی‘ میں شائع ہوا ہے۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مکی میگزین کے تازہ شمارے میں عربی، انگریزی، اردو، فرانسیسی اور ملاوی زبانوں میں حرمین شریفین عجائب گھر اور غلاف کعبہ کنگ عبدالعزی’ کمپلیکس کا مکمل تعارف دیا گیا ہے۔ 

مکی میگزین کے تمام شمارے آن لائن ہوتے ہیں(فوٹو عاجل)

مکی میگزین مکہ مکرمہ میں کمیونٹی سینٹرزسوسائٹی شائع کرتی ہے۔ سوسائٹی نے شمارے کا انتساب مسجد الحرام و مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی کے نام کیا ہے۔
 یہ میگزین باتصویر کہانی، پرسکون دلچسپ مکالمے، بامقصد مقابلوں اور بچوں کے مزاج اور ذوق سے ہم آہنگ گیمز پیش کرکے مفید معلومات پیش کرتا ہے۔
مکی میگزین کے تمام شمارے آن لائن ہوتے ہیں جنہیں مسجد الحرام اور مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی ای گیٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

شیئر: