Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور ولی عہد کا ٹرمپ سے رابطہ،خیریت دریافت کی

خادم حرمین شریفین اور ولی عہد نے امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کی جلد صحت یابی کی دعا کی ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول کے کورونا کا شکار ہونے پر ان کی خیریت دریافت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت کی طرف سے ایک برقی پیغام میں امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔
خادم حرمین شریفین اور ولی عہد نے امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور انہیں ہرمشکل اور مصیبت سے محفوظ رہنے کی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے جاری برقی پیغام کہا گیا کہ امید ہے کہ امریکی صدر اور خاتون اول اس وبا کو شکست دے کر جلد صحت یاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ کل جمعہ کو وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اہلیہ کے کورونا کا شکارہونے کی تصدیق کی تھی۔

 

باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: