Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پلاسٹک سے بنے 5 ریال کے نوٹ کا اجرا

’ نئے کرنسی نوٹ پولیمر سے بنے ہیں جو زیادہ عرصے کے لیے قابل استعمال ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی مالیاتی اتھارٹی (ساما) نے پلاسٹک سے بنے 5  ریال کے نوٹ جاری کردیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ساما نے کہا ہے کہ ’نئے کرنسی نوٹ پولیمر سے بنے ہیں جن میں سکیورٹی خصوصیات موجود ہیں اور یہ زیادہ عرصے کے لیے قابل استعمال ہیں‘۔
ساما نے کہا ہے کہ ’5 ریال کے کرنسی نوٹوں کا اجرا کل پیر سے ہوگا جبکہ باقی کرنسی نوٹ بھی مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے‘۔
’نئے پلاسٹک کے نوٹوں میں جعل سازی نہیں ہوسکتی، اس میں سکیورٹی علامات کے علاوہ ہاتھ سے لکھائی بھی ممکن نہیں‘۔
’علاوہ ازیں کاغذ کے نوٹوں کے مقابلے میں اس کی لاگت بھی خاطر خواہ کم ہے‘۔
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں