Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین کو ماسک اور سینیٹائزر کے تحائف

انتظامیہ کا سلوگن ہے ’عمرہ زائرین کی خدمت ہمارے لیے باعث فخر‘( فوٹو: ایس پی اے)
مسجد الحرام و مسجد نبوی کے امور کی انتظامیہ کے سربراہ اعلٰی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس نے عمرہ زائرین میں تحائف تقسیم کیے ہیں۔
تحائف کی تقسیم کا کام حرم کے اہلکار انجام دے رہے ہیں۔ ان کا سلوگن ہے کہ ’عمرہ زائرین کی خدمت ہمارے لیے باعث فخر‘- 
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عمرہ زائرین کو حفاظتی ماسک اور سینیٹائزر تحفے کے طور پر پیش کیے جارہے ہیں۔

اتوار سے محدود عمرہ پروگرام کا پہلا مرحلہ شروع ہوا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

یہ تحفہ اس لیے بھی دیا جارہا ہے کہ سات ماہ کی بندش کے بعد محدود عمرہ پروگرام نئے کورونا وائرس کے انسداد کے لیے مقرر سخت حفاظتی انتظامات کے ماحول میں انجام دیا جارہا ہے۔ انتظامیہ کی کوشش یہ ہے کہ مسجد الحرام، اس کے زائرین اور کارکنان کورونا وائرس سے محفوظ رہیں۔ 
یاد رہے کہ 4 اکتوبر 2020 اتوار سے محدود عمرہ پروگرام کا پہلا مرحلہ شروع ہوا ہے۔ پیر کو بھی چھ ہزار افراد گروپوں کی صورت میں عمرہ کررہے ہیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق عمرہ زائرین نے کہا ہے کہ عمرہ کرکے انہیں جو خوشی ملی ہے وہ بیان سے باہر ہے۔ سعودی حکومت نے محدود عمرے کا فیصلہ کرکے انتہائی بصیرت اور فراست کا مظاہرہ کیا- مرحلہ وار عمرے کی بحالی کورونا وبا سے تحفظ کے لیے بے حد مناسب ہے- سعودی حکومت نے اس موقع پر جو انتظامات کیے وہ قابل قدر ہیں- 
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: