Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں مزید 1402 بارُودی سُرنگیں صاف

مسام پروجیکٹ اب تک 189197 بارودی سرنگیں صاف کرچکا ہے (فوٹو: سبق)
 سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی  خدمات پروجیکٹ ’مسام‘  نے ستمبر 2020 کے چوتھے ہفتے کے دوران یمن میں 1402 بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ بارودی سرنگیں ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں نے بچھائی ہوئی تھیں۔ جو بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں ان میں 193 ٹینک شکن تھیں۔ 608 بغیر دھماکے سے پھٹنے والی اور 595 دھماکہ خیز تھیں۔
شاہ سلمان مرکز کا مسام پروجیکٹ اب تک 189197 بارودی سرنگیں صاف کرچکا ہے۔  
حوثی یہ سرنگیں یمنی سکولوں، گھروں اور کھلے مقامات پر بچھائے ہوئے ہیں۔ حوثی ان سرنگوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو نقصان پہنچانے کے لیے انہیں مختلف طریقوں سے چھپائے ہوئے تھے۔ ان سے بہت سارے بچے، عورتیں اور بوڑھے یا تو ہلاک ہوگئے ہیں یا معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ 
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: