Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے حوثیوں کی بارودی کشتی تباہ کردی

حوثیوں کے دہشتگردانہ حملے کی کوشش ناکام بنا ئی گئی ہے۔ (فوٹو عاجل)
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ جنوبی بحیرہ احمر میں حوثیوں کے دہشتگردانہ حملے کی کوشش ناکام بنا ئی گئی ہے۔ 
ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ’ الصلیف بندر گاہ کے قریب ریموٹ کنٹرل بارودی کشتی تباہ کردی گئی‘۔
اخبار 24 کے مطابق عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ’ حوثی‘ بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں  عالمی جہاز رانی کو مسلسل خطرات لاحق کر رہے ہیں۔ ماضی میں بھی اس حوالے سے ان کے کئی حملوں کو ناکام بنایا گیا‘۔
’عرب اتحاد ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ حوثی جنوبی بحیرہ احمر میں دہشتگردانہ حملہ کرنے والے تھے۔ پیشگی اقدام کرکے اسے ناکام بنادیا گیا ہے‘۔ 

 

 

شیئر: