Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان: سرحدی علاقے پر حوثیوں کی گولہ باری

شہری دفاع کی ٹیمیں اس جگہ پہنچ گئیں جہاں گولہ گرا تھا (فوٹو سبق)
 سعودی عرب میں جازان ریجن کے ایک سرحدی قریے پر حوثیوں نے گولہ باری کی ہے۔ 
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ دہشت گرد حوثیوں نے اتوار کو جازان ریجن کی العارضہ کمشنری کے سرحدی قریے پر گولہ باری کی۔ 
اخبار 24 کے مطابق حوثیوں کا ایک گولہ قریے پر گرا جس سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

حوثی سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولے داغ رہے ہیں (فوٹو: سبق)

محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد الغامدی نے بتایا کہ شہری دفاع کی ٹیمیں اس جگہ پہنچ گئیں جہاں گولہ گرا تھا۔ علاقے کا محاصرہ کرکے کارروئی کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب  کے سرحدی علاقے میں مسلسل سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولے داغے جا رہے ہیں۔
ان خلاف ورزیوں سے شہریوں کی جانوں کو شدید خطرات کا سامنا ہے۔

شیئر: