Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: ڈبلیو ایچ او سعودی کوششوں کا معترف

عالمی ادارے نے اضافی امداد پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ( فوٹو اے ایف پی)
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہا نوم نے نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا ہے۔
انہوں نے وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں عالمی ادارہ صحت کی امداد پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام سے ممنونیت کا اظہار کیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’عالمی ادارہ صحت کے لیے نوے ملین ڈالر کی اضافی امداد  پر سعودی عرب کے شکر گزار ہیں۔ کورونا وبا سے خطرات سے نمٹنے کے سلسلے میں ہاتھ مضبوط کرنے اور کمزور صحت نظام والے ملکوں کی مدد کے پروگرام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی- 
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ  ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہا نوم نے اس سے قبل اس وقت بھی سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا تھا جب مملکت نے وبا کے آغاز پر عالمی ادارے کی مالی مدد کی تھی۔
سعودی عرب نے نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے فوری اقدامات اور کمزور صحت نظام والے ملکوں کی مدد سے متعلق عالمی ادارہ صحت کے پروگرام کے لیے 10 ملین ڈالر دیے تھے۔ 
 شاہ سلمان نے مارچ میں عالمی ادارہ صحت کی اپیل پر اسے دس ملین ڈالر پیش کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ 

 

شیئر: