Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رفحا میں بہنوں کا ’لیڈیز ریستوران‘

یہاں آنے والی خواتین ریستوران کو پسند کررہی ہیں- فوٹو العربیہ
سعودی عرب میں دو بہنوں نے حدود شمالیہ صوبے کے شہر رفحا میں لیڈیز ریستوران قائم کیا ہے۔ عملہ خواتین پر مشتمل ہے۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ثریا الشمری نے بتایا کہ لیڈیز ریستوران کھولنا آسان کام نہ تھا۔ ابتدائی مرحلے میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بہن کی رفاقت اور معاونت نے اس منصوبے کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے میں کلیدی کردارادا کیا۔ 

ایک بہن کو کھانوں کو سجا کر پیش کرنے کا ہنر آتا ہے- فوٹو: العربیہ

ثریا الشمری نے بتایا کہ لیڈیز ریستوران کو کامیاب بنانے میں سب سے زیادہ مدد اپنے شوق سے ملی۔ بچپن سے ہی انواع و اقسام کے پکوان تیار کرنے کا شوق تھا۔ 
سعودی خاتون کا کہنا ہے کہ ریستوران کا سارا کام ہم دونوں بہنیں ہی کرتی ہیں۔ کوشش ہوتی ہے کہ مینو میں نئی ڈشیں شامل کی جائیں۔ پکوان سے دلچسپی کی بدولت ایسا ممکن ہو پارہا ہے۔ 


دوسری بہن کو انواع و اقسام کے پکوان بنانے کا شوق تھا- فوٹو: العربیہ

ثریا الشمری نے مزید کہا کہ میں کھانے تیار کرتی ہو اور میری بہن کھانے پیش کرتی ہے- ریستوران صرف خواتین گاہکوں کے لیے مختص ہے۔ میری بہن کھانے خوبصورت انداز میں پیش کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔
ریستوران پابندی سے جانے والی کئی خواتین نے کہا کہ انہیں لیڈیز ریستوران اچھا لگا- دوسری بات یہ ہے کہ ریستوران کا ماحول آرام دہ  ہے اوریہاں کھانے عمدہ ہیں۔

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: