Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ سیزن کے لیے جدہ ایئرپورٹ پر آپریشنل پلان کی منظوری

 رواں برس عمرہ سیزن کا اختتام 3 اپریل 2026 کو ہو گا (فوٹو: ایس پی اے)
جدہ ایئرپورٹس کمپنی نے عمرہ سیزن (1447 ہجری) کے لیے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشنل پلان کی منظوری کا اعلان کیا ہے۔
 رواں برس عمرہ سیزن کا اختتام 3 اپریل 2026 کو ہو گا جبکہ عمرہ ویزہ ہولڈرز کے لیے مملکت سے واپسی کی آخری تاریخ 18 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے۔
منصوبے کا مقصد عمرہ سیزن کے آغاز سے اختتام تک زائرین کو محفوظ اور ہموار سفری تجربے کو یقینی بنانا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایئرپورٹس کمپنی کے تحت جدہ میں تین ٹرمینلز پر توجہ مرکوز ہے جن میں حج وعمرہ ٹرمنل، نارتھ ٹرمنل اور ٹرمنل نمبر ون شامل ہیں۔
زائرین کی سہولت کےلیے407 بیگج چیک ان کاونٹرز کام کررہے ہیں جبکہ امیگریشن سروسز کے لیے 463 کاونٹرزآپریشنل ہیں۔
آپریشنل پلان میں 56 پیسنجر بورڈنگ برج، 35 بیگج  کلیم بیلٹس کی سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ سامان کو سکین کرنے کے لیے 81 کسٹم انسپیکشن ڈیوائسز موجود ہیں۔

جدہ ایئرپورٹس کمپنی کا کہنا تھا ’ایئرپورٹ پر مسافروں کی ہیلتھ کیئر کےلیے چار ہیلتھ کیئر سینٹرز کام کررہے ہیں۔ حج و عمرہ ٹرمنل پر 20 ایئرکنڈیشنڈ ویٹنگ ایریاز کے ساتھ زائرین کے خیرمقدم کے لیے تین ویلکم لاونجز مختص ہیں۔‘
عمرہ سیزن کے دوران زائرین اور مسافروں کی سہولت کےلیے افرادی قوت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، مصروف اوقات میں مختلف سرکاری اداروں کے اہلکاروں کی تعداد  10 ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔

 

شیئر: