Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضرورت مند خاندانوں کے لیے مناسب رہائش: شاہ سلمان اور ولی عہد کی جانب سے 150 ملین ریال کا عطیہ

مملکت بھر میں ’الجود منا وفینا‘ مہم کا آغاز کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ’جود الاسکان‘ پلیٹ فارم کے ذریعے 150 ملین ریال عطیہ دے کر’الجود منا وفینا‘ مہم کا آغاز کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مہم کا مقصد مملکت بھر میں ضرورت مند خاندانوں کو مناسب رہائش کی فراہمی میں معاونت کرنا ہے۔
یہ اقدام ضرورت مند خاندانوں کو گھروں کی ملکیت آسان بنانے کی قومی کوششوں اور منصوبوں کی سپورٹ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
سعودی وزیر ہاؤسنگ ماجد الحقیل نے ضرورت مند خاندانوں کے لیے مناسب رہائش کی فراہمی کے لیے جاری قومی کوششوں اور اقدامات کی سپورٹ پر اعلی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے گزشتہ برس سعودی ولی عہد کی جانب سے ذاتی طور پر ’جود الاسکان‘ اقدام کے تحت ضرورت مند خاندانوں کو مناسب رہائش کی فراہمی کے لیے ایک ارب ریال کا عطیہ کیے تھے۔
جود الاسکان اقدام کے تحت مستحق خاندانوں کو ملکیت پر رہائش فراہم کی جائے گی جو شہریوں کو باوقار زندگی مہیا کرنے کےلیے ولی عہد کا منصوبہ ہے۔
 ولی عہد کی جانب سے رہائشی منصوبے زیادہ سے زیادہ 12 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

 

شیئر: