Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکسی ایپلی کیشن: کام کرنے والے سعودیوں کے لیے ماہانہ سبسڈی

دو سال تک ہر ماہ 2400 ریال سبسڈی دی جائے گی- فوٹو اخبار 24
سعودی حکومت ٹرانسپورٹ سیکٹر کی سعودائزیشن کے مشن کو کامیاب بنانے کے لیے پے درپے اقدامات کررہی ہے-
اخبار 24 اور المرصد کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود، ٹرانسپورٹ پبلک اتھارٹی، فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف) اور ’عمل المستقبل‘ کمپنی نے نجی ٹیکسی ایپلی کیشن میں دلچسپی رکھنے والے سعودی شہریوں کو بڑی خوشخبری دے دی-
مذکورہ چاروں اداروں نے ایک مفاہمتی یادداشت تیار کی ہے- اس کے تحت طے کیا گیا ہے کہ سمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعے ٹیکسیوں کو گائیڈ کرنے والے سعودی لڑکوں اور لڑکیوں کو سبسڈی فراہم کی جائے گی-
چاروں اداروں کی کوشش ہے کہ سعودیوں کو آزادانہ کام میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینے کا عادی بنایا  جائے-
فروغ افرادی قوت فنڈ اس پروگرام سے منسلک شہریوں کو ماہانہ 2400 ریال تک سبسڈی دے گا- دو سال تک یہ سکیم چلائی جائے گی- عیسوی مہینے کی جس تاریخ سے جو شہری اس میں حصہ لے گا اسی کے حساب سے اسے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی-
فروغ افرادی قوت فنڈ اس سکیم میں مسلسل حصہ لینے والوں کو ہر چھ ماہ پر3 ہزار ریال پیش کرے گا- یہ اضافی رقم ان نوجوانوں کو دی جائے  گی جو ایک طرف تو اس سکیم میں مسلسل لگے ہوئے ہوں اور دوسرے اس سکیم میں ان کی کارکردگی عمدہ ہو-
چاروں اداروں نے مفاہمتی یادداشت کے بموجب طے کیا ہے کہ  اس سکیم میں حصہ لینے والوں کے لیے اجازت نامے ٹرانسپورٹ پبلک اتھارٹی جاری کرے گی اورعمل المستقبل کمپنی آزاد کام پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن انتظامات کرے گی-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: