Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کا سب سے بڑا نخلستان ’الاحسا‘ گنیز بک میں شامل

الاحسا کے نخلستان کا رقبہ 85.4 مربع کلو میٹر کے لگ بھگ ہے: فوٹو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ
سعودی عرب کےعلاقے الاحسا کو دنیا کے سب سے بڑے نخلستان کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ 
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدربن عبداللہ بن فرحان آل سعود نے ٹوئٹر پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں الاحسا کو کھجور کے درختوں کا سب سے بڑا نخلستان قرار دیے جانے پر مبارکباد دی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اپنی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ ’دنیا کا سب سے بڑا نخلستان الاحسا ہے۔

یہ سعودی عرب کے جنوب مشرق میں واقع ہے۔ الاحسا میں 25 لاکھ سے زیادہ کھجوروں کے درخت ہیں اور یہ زیر زمین پانی کی ذخائر سے اپنی خوراک حاصل کرتے ہیں۔
یہاں سال کے بارہ مہینے کاشتکاری کی جاتی ہے۔ الاحسا کے نخلستان کا رقبہ 85.4 مربع کلو میٹر کے لگ بھگ ہے۔ 
یاد رہے کہ الاحسا کا نخلستان یونیسکو کے عالمی انسانی ورثے میں پہلے ہی شامل کیا جاچ کا ہے۔

الاحسا کا نخلستان قدیم ترین انسانی بستی کی علامت ہے۔ یہ 5 ہزار قبل مسیح پرانا ہے۔ الاحسا میں تاریخ کے ہر دور میں بڑے پیمانے پر کاشتکاری ہوتی رہی ہے۔ یہاں انواع و اقسام کی کھیتی باڑی اور آبپاشی کے ترقی یافتہ طور طریقے رائج ہیں۔ 
الاحسا کو 2015 میں یونیسکو کے اچھوتے شہروں میں بھی شامل کیا گیا تھا۔ الاحسا میں عوامی آرٹ اور دستی مصنوعات کا ہنر منفرد  مانا گیا ہے جبکہ 2019 میں الاحسا کو عرب سیاحت دارالحکومت تسلیم کیا گیا تھا۔

شیئر: