Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی شہزادے ولیم نے سعودی عرب کا پہلا سرکاری دورہ مکمل کرلیا

العلا ایئر پورٹ پر مدینہ منورہ کے گورنر نے انہیں رخصت کیا (فوٹو: عرب نیوز)
برطانیہ کے شہزادے ولیم پرنس آف ویلز بدھ کو اپنا پہلا سرکاری دورہ مکمل کرکے سعودی عرب سے روانہ ہوگئے۔
ایس پی اے کے مطابق تین روزہ دورے کے آخری دن شہزادہ ولیم نے العلا کے قدیم شہر، شرعان نیچر ریزرو میں جنگلی حیات کے تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے منصوبوں کا معائنہ کیا۔
 43 سالہ برطانوی تخت کے وارث نے ریاض میں شہری بحالی کے ایک منصوبے کا دورہ بھی کیا، مقامی لڑکیوں کی یوتھ ٹیموں کے ساتھ فٹبال پریکٹس میں حصہ لیا اور ایک ای اسپورٹس مقابلے میں ویڈیو گیم بھی کھیلی۔
برطانوی شہزادے کو العلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان اور مملکت میں برطانوی سفیر سٹیفن ہیچن نے رخصت کیا۔

 

شیئر: