سعودی وزیر خارجہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے ایتھوپیا پہنچ گئے
سعودی وزیر خارجہ ایتھوپیا کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بدھ کو ایتھوپیا کے سرکاری دورے پرعدیس ابابا پہنچ گئے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ ایتھوپیا کے وزیراعظم ایبی احمد علی سے ملاقات کریں گے، جس میں خطے کی صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یاد رہے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں ایتھوپیا کے وزیرخارجہ نے ریاض کا دورہ کیا تھا۔
