Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پوسٹ آفس اب ہفتے کو بھی کھلیں گے

بعض پوسٹ آفس شام چار بجے سے رات نو بجے تک بھی کھولے جائیں گے۔(فوٹو عاجل) 
 سعودی محکمہ ڈاک نے کہا ہے کہ اب پوسٹ آفس سنیچر کو بھی کھلیں گے۔ شام چار بجے سے رات نو بجے تک بھی بعض پوسٹ آفس کھولے جائیں گے۔ 
عاجل ویب سائٹ  کے مطابق محکمہ ڈاک نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ خدمات کا معیار بلند کرنے اور صارفین کا وقت بچانے کے لیے  ہفتے کے دن پوسٹ آفس کی کئی شاخیں کھولی جائیں گی۔ متعدد شاخیں مملکت بھر میں شام کے وقت بھی کھولی جائیں گی۔
محکمہ ڈاک نے شام کے وقت کھولے جانے والی شاخوں کی فہرست بھی جاری کی ہے۔

 ڈاک کے عالمی دن کے موقع پر چار یادگاری ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں( فائفل فوٹو)

علاوہ ازیں سعودی عرب نے ڈاک کے عالمی دن کے موقع پر چار یادگاری ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ ہر سال 9 اکتوبر کو ڈاک کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
محکمہ ڈاک نے تین اور چار ریال کے ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ یہ چاروں ڈاک کی چار سکیموں کا تعارف ہیں۔
 اس موقع پر لوگوں کی زندگی میں ڈاک کی قدروقیمت اجاگر کی جاتی ہے۔ ڈاک کی عالمی تنظیم یو پی یو 146 برس قبل قائم ہوئی تھی۔ سعودی عرب 1927 سے اس کا ممبر ہے۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ ڈاک کے اہلکاروں نے کورونا وبا کے زمانے میں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ان کے گھروں پر ڈاک کی سہولتیں مہیا کیں۔ طلبہ و طالبات کو گھروں پر پارسل پہنچائے۔ سرکاری اور نجی اداروں کے اہلکاروں اور انتظامیہ کو اس حوالے سے سہولتیں مہیا کیں۔

شیئر: