Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 پٹرول سٹیشنوں پر ملاوٹی پٹرول فروخت کیے جانے کا انکشاف

 الاخباریہ چینل نے شہریوں کی شکایات پررپورٹ تیار کی ہے۔(فوٹو عاجل)
 سعودی عرب میں بعض پٹرول سٹیشنوں پر ملاوٹی پٹرول فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
 الاخباریہ چینل نے رپورٹ میں  بتایا گیا ہےکہ کئی سعودی شہریوں کی شکایت پر پٹرول میں پانی ملانے کی شکایات پر اس کی تحقیق کی گئی ہے۔
مقامی شہریوں نے بتایا تھا کہ’ انہوں نے پٹرول سٹیشنوں پر کام کرنے والے بعض غیر ملکیوں کو پٹرول میں پانی ملاتے ہوئے دیکھا تھا بعض نے بتایا کہ انہیں پٹرول کے ملاوٹی ہونے کا شبہ اس وقت ہوا جب  پٹرول بھروانے کے بعد گاڑی ہچکولے لینے لگی تھی‘۔
شہریوں نے الاخباریہ چینل سے رابطہ کرکے اپنے شکو ک وشہبات اور مشاہدات بیان کیے جس پررپورٹ تیار کی گئی ہے۔
ایک مقامی شہری نے بتایا’ اس نے شک کی بنیاد پر اپنی گاڑی کا معائنہ کرایا تو پتہ چلا کہ گاڑی میں خرابی کی وجہ ملاوٹی پٹرول ہے‘۔
رپوٹ میں کہا گیا کہ ’کئی پٹرول سٹیشنز پر غیر معیاری اور ملاوٹی پٹرول کے ثبوت ملے ہیں۔ وزارت تجارت کو شواہد پیش کریں گے۔ جلد ہی پٹرول سٹیشوں کے مالکان کے خلاف کارروائی ہوگی اور ان کی تشہیر بھی کی جائے گی‘۔

شیئر: