Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’تیل منڈی میں انتہائی مشکل وقت کے بعد بہتری‘

معاشی لاک ڈاون کے باعث تیل کی طلب شدید متاثر ہوئی تھی۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی آرامکو کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو امین ناصر نے توقع ظاہر کی ہے کہ ’انتہائی مشکل وقت کے بعد جو کبھی توانائی کے بزنس میں نہیں دیکھا تیل کی عالمی منڈی میں مسلسل بہتری جاری رہے گی‘۔
عرب نیوز کے مطابق ایک کانفرنس سے قبل بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ پچھلے چھ ماہ میں رونما ہونے والے واقعات جب دنیا بھر میں ہونے والے معاشی لاک ڈاون کے باعث تیل کی طلب شدید متاثر ہوئی تھی۔ یہ خام تیل کی مارکیٹ میں آنے والے اتارچڑھاو کے برعکس ہے۔
انہوں نے کہا’ یہ مکمل طور پر مختلف ہے۔ میری جنریشن نے اس جیسا کچھ نہیں دیکھا۔ مجھے نہیں لگتا دنیا نے بھی ایسا کچھ دیکھا ہے‘۔
’اگرآپ معیشت پر اثرات کو دیکھیں اور پوری دنیا میں کیا ہوا ہے تو یہ واضح طور پر اہم ہے‘۔
 تاہم کووڈ 19 کی دوسری لہر کے اثرات کے خطرے کے باجود بدترین دور کے خاتمے کے آثار نمایاں ہیں۔ اس مرحلے پر بحالی کی طرف بڑھتا دیکھ رہے ہیں یقینا یہ اس پر انحصار ہو گا کہ آیا کوئی ویکسین موجود ہے اور کتنی جلد دستیاب ہوگی۔
’اگر کوئی دوسری لہر ہے تو وہ کتنی نمایاں ہے۔ ہم کچھ آگے اور پیچھے دیکھ سکتے ہیں لیکن اچھی علامتیں موجود ہیں۔ ہم توقع کر رہے ہیں کہ سال کی چوتھی سہ ماہی اور آئندہ سال بہتر مارکیٹ نظر آئے گی‘۔

شیئر: