Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گارڈ نے گرلز سکول کو تباہی سے بچا لیا

سکول کے الیکٹرک میٹر روم میں آگ لگ گئی تھی (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کے جنوبی صوبے جازان میں گرلزسکول کے گارڈ نے دلیری کا مظاہرہ کرکے گرلز سکول اور خواتین عملے کو بچالیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکٹرک میٹر روم  میں آگ لگ گئی تھی جو سکول کے احاطے میں واقع ہے۔  
العربیہ نیٹ کے مطابق گارڈ نے ہمت سے کام لیتے ہوئے آگ کو بجھایا اور الیکٹرک میٹر روم میں موجود فرنیچر تیزی سے باہر نکالا۔ اس دوران اس کے ہاتھ  آگ سے جھلس گئے۔ متاثرہ گارڈ کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ 
گرلز سکول کے گارڈ سعد ربیع نے بتایا کہ آتشزدگی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب سکول کھلا ہوا تھا اور وہاں استانیاں موجود تھیں۔ اچانک میری نظر الیکٹرک میٹر کے روم میں آگ پر پڑی۔ میں نے دیکھا کہ آگ کے شعلے تیزی سے بھڑک رہے ہیں۔ میں نے فوری طور پر روم میں موجود فرنیچر تیزی سے باہر نکالا اور ٹرانسفارمر تک آگ پہنچے سے پہلے ہی اسے بجھانے میں کامیاب ہوگیا۔ ’بعد ازاں مجھے ایمبولینس سے ہسپتال پہنچایا گیا کیونکہ آگ سے میرے ہاتھ جھلس گئے تھے۔‘
سعد ربیع نے بتایا کہ جازان محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل نے ٹیلی فون کرکے میری خیریت دریافت کی اور جرات مندانہ اقدام پر شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آگ سے جھلسنے کے باعث ہاتھ کا آپریشن ہوگا۔ 

شیئر: