Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور مدینہ کے ہوٹلوں کے لیے نئے ضابطے مقرر

’ایک کمرے میں دو سے زیادہ افراد کو ٹھہرانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے‘ ( فوٹو: سیدتی)
وزارت حج و عمرہ نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے رہائشی ہوٹلوں کو ہدایت کی ہے کہ ایک کمرے میں دو سے زیادہ عمرہ زائرین کو نہ ٹھہرایا جائے۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’تمام رہائشی ہوٹل کورونا وائرس کے حفاظتی تدابیر پر عمل کے پابند ہیں‘۔
’ایک گروپ میں آنے والے عازمین کو ایک ہی منزل پر واقع کمروں میں ٹھہرانا ضروری ہے‘۔
’ہر ہوٹل میں آئسولیشن کمرے میں موجود ہونے چاہئیں جن میں وزارت صحت سے رابطہ کرنے کے لیے ٹیلیفون کی سہولت ہو‘۔
’تمام ہوٹل اپنی گنجائش سے آدھی تعداد کو رہائش فراہم کرسکتے ہیں، ہوٹل سے حرم کے لیے نکلنے سے پہلے اعتمرنا سے پیشگی وقت لینا ضروری ہے‘۔
’جن زائرین پر کورونا کے آثار پائے جائیں انہیں مخصوص کمروں تک محدود کیا جائے، انہیں آئسولیشن کی مدت پوری کرنے تک وہیں رہنے کا پابند کیا جائے گا‘۔
’تمام ہوٹلوں میں بوفے پر پابندی ہے، اجتماعی کھانوں کا بھی اہتمام نہیں ہوگا‘۔

شیئر: