Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 348 نئے کیسز، 25 اموات

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 509 افراد صحت یاب ہوئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی  کا سلسلہ جاری ہے۔ 400 سے بھی کم نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
 وزارت صحت کے مطابق پیر 12 اکتوبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 348 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 39 ہزار 615 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 509 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 25 ہزار 839 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 708 ہے (فوٹو: ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 25 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 68 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 8 ہزار 708 رہ گئی جن میں سے 842 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مدینہ میں رہی جہاں 53 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
مکہ 27، الھفوف 21، ینبع 18، ریاض 17، خمیس مشیط 13، بلجرشی 8، المبرز 8، الظہران 8، عرعر 8 اور جدہ میں 7 کیسز کا پتا چلا ہے۔

ملک میں کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے (فوٹو: ایس پی اے)

اعداد و شمار کے مطابق 16 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 11 شہروں میں 2، 2 اور 9 شہروں میں 3،3 جبکہ 3 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: