Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں 329 دکانیں اور ورکشاپ سیل

جدہ میونسپلٹی کے مطابق انسپکٹرز نے بڑے پیمانے پر چھاپے مارے ہیں۔ ( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف چھاپہ مہم کے دوران 329 دکانیں اور ورکشاپ سیل کی ہیں۔
وزارت بلدیات و دیہی امور تمام دکانوں، تجارتی مراکز اور ورکشاپوں کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے ایس او پیز کی پابندی کی شرط مقرر کیے ہوئے ہے۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی کے انسپکٹرزعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے چھاپہ مہم شروع کیے ہوئے ہیں۔ 
میونسپلٹی کے ماتحت بلدیاتی کونسلوں کے افسران نے کمشنری میں مختلف مقامات پر ورکشاپوں اور تجارتی مراکز میں چھاپے مارےْ  262 دکانوں اور 67 ورکشاپوں میں خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔
سیکریٹری میئر محمد المطیری نے بتایا کہ انسپکٹرز نے بڑے پیمانے پر چھاپے مارے ہیں۔ آئندہ بھی چھاپہ مہم جاری رہے گی۔ 24 گھنٹے میں کسی بھی وقت کسی بھی نوعیت اور درجے کے تجارتی مرکز پر چھاپہ مارا جاسکتا ہے۔ 

شیئر: