Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ: پروازوں کے شیڈول کا اعلان، اسلام آباد اور کراچی شامل

تمام پروازیں جدہ کے ٹرمینل ون سے اڑیں گی اور اتریں گی۔ (فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے مستثنیٰ زمروں میں شامل افراد کے لیے بین الاقوامی پروازوں کا آپریشنل شیڈول جاری کیا ہے۔
السعودیہ کی پروازیں 20 بین الاقوامی ایئر پورٹس کے لیے چلائی جائیں گی۔ ان میں یورپی ممالک، امریکہ، افریقہ اور ایشیا کے ممالک شامل ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق السعودیہ نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ السعودیہ ایسے افراد کے لیے، جنہیں سفر کی اجازت دی گئی ہے، کو 20 بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر پہنچانے کے لیے پروازیں چلائے گی۔

 پروازیں 20 بین الاقوامی ایئر پورٹس کے لیے چلائی جائیں گی۔ (فوٹو ٹوئٹرالسعودیہ)

السعودیہ نے بتایا کہ ماہ رواں اکتوبر کے دوران مستثنیٰ زمروں میں شامل افراد امریکہ اور یورپ کےسات ایئر پورٹس، جن میں ایمسٹرڈیم، فرینکفرٹ، استنبول، لندن، میڈرڈ، پیرس اور واشنگٹنِ، افریقہ کے چھ ایئر پورٹس عدیس ابابا، سکندریہ، قاہرہ ،خرطوم، نیروبی اور تیونس، ایشیا کے پانچ ایئرپورٹس اسلام آباد، جکارتہ، کراچی، کوالالمپور اور منیلا، مشرق وسطی کے دو عرب ایئر پورٹس عمان اور دبئی کے لیے پروازیں چلائی رہی ہے۔  
السعودیہ نے  پروازوں سے سفر کرنے والے تمام افراد سے کہا ہے کہ وہ کورونا وبا کے پیش نظر سفری ضوابط کی پابندی کریں۔  
بیان میں کہا گیا کہ ریزرویشن کی سہولت پر پروازیں مہیا ہوں گی۔ تمام بین الاقوامی پروازیں جدہ کے ٹرمینل ون سے اڑیں گی اور اسی ٹرمینل پر اتریں گی۔  

شیئر: